نئی دہلی:04 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) شدیدطوفان فانی سے نقصانات ہونے کے بعد بھونیشور ایئرپورٹ سے سروس کے لیے دوبارہ تیارہوگیاہے۔بھونیشورایئرپورٹ کا آپریشن کرنے والی ایئرپورٹ اتھاریٹی آف انڈیا(اے اے آئی) نے ایک ٹویٹ کیا،’فانی طوفان سے شدید نقصانات ہونے کے بعد رن وے اور آپریشنل ایریا کو پوری طرح سے صاف کر دیا گیا ہے۔ بھونیشور ایئرپورٹ دوپہر12:30 بجے آپریشن کے لیے تیارہوگیا ہے‘۔فانی سے بھونیشور ایئرپورٹ کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ ٹرمینل بلڈنگ بالخصوص چھت اور سامنے کے حصے کو کافی نقصان پہنچا ہے۔اے ٹی سی کی ٹاور کی چھت اڑ گئی تھی جس کی وجہ سے چھت پر نصب وی ایچ ایف اینٹیناکو بھی نقصان پہنچا تھا۔ آپریشنل ایریا سے متصل دیوار جگہ جگہ پر نقصان پہنچا ہے۔ تقریباً 600 میٹر تک دیوار ٹوٹی تھی۔ ابھی فی الحال آپریشنل ایریا اور آلات کو جہازوں کے پرواز کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ ٹرمینل بلڈنگ وغیرہ کی مرمت میں اور وقت لگ سکتا ہے۔